Thursday, 7 May 2020

پتیاں ۔۔۔










نتھلی والی اس خوبصورت سی لڑکی کا پارک میں لوگوں

 کو شدت سے انتظار رہتا تھا گیٹ کیپر ، پارکنگ والے لڑکے

 اور سیر کرنے والے اسے دیکھنے کو بے تاب رہتے تھے ۔

 لیکن وہ ہر چیز سے بے نیاز مین دروازے کے باہر بیٹھے

 پھولوں والے کے پاس رکتی ، کچھ تکرار کے بعد گجرے

 خریدتی اور پھر اپنے ساتھی کی انگلیوں میں انگلیاں ڈالے 

باغ کے اندر چلی جاتی ۔

 اسے کبھی بھی اکیلی نہ دیکھا گیا تھا ۔

کل صبح وہ اکیلی آئی اور گلدستہ لے کر چلی گئی ۔

آج شام بھی وہ اکیلی تھی ،

 پھول والے نے پوچھا ، کیا دوں ؟

"پتیاں " اُس نے جواب دیا ۔

 

3 comments:

Pkwingz said...

Love never dies

Tahir said...

لوگ مرجاتے ہیں مگر محبت نہیں مرتی

Tahir said...

لوگ مرجاتے ہیں مگر محبت نہیں مرتی

پیٹھ دیکھا کے بھاگا۔۔۔

  وہ آج بہت پریشان لگ رہا تھا   میرے پوچھنے پر بولا ”  آج میرا شیر جیسا بیٹا پیٹھ دیکھا کے   بھاگ آیا ھے۔۔   میں نے اس دن کے لیے تو...