پرانے کپڑے ، ٹوٹی ہوئی سینڈل ، لمبی سیاہ رنگ
کی شالوں
سے بدن کو ڈھانپنے دونوں بہنیں ایک فٹ
پاتھ پر بیٹھ گئیں
اور وہ سکے گننے لگیں جو انھوں نے صبح سے ہی
حاصل کیے تھے۔
چھوٹی بہن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،
"ہمارے
پاس والد کے لئے دوائی لینے کے لئے اتنے
پیسے نہیں ہیں۔" اسی دوران وہاں ایک
بدمعاش آیا اور
بڑی بہن سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔
چھوٹی بہن نے اسے پوری طاقت سے تھپڑ مارا۔
وہ چیخنے لگا؛
وہاں جمع ہوئے لوگوں نے یہ کہتے ہوئے
اسےٹھندا کیا
ان پر لعنت بھیجیں جی
"ان سے الجھنا
شریف آدمی کی توہین ہے"
بہنیں خاموش رہیں لیکن ان کی آنکھوں میں آنسوؤں
کا سلسلہ تھا۔

2 comments:
Laant ho aise sharaaft pey
یہ بھی ہمارے معاشرے کا ایک اذیت ناک روخ ھے
Post a Comment